ہومتازہ ترین12 اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا جو دنیا کے کئی علاقوں...

12 اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا جو دنیا کے کئی علاقوں میں دیکھا جا سکے گا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): 12 اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا جو امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مطابق گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ اسپین میں یہ گرہن سورج غروب ہونے کے وقت ہوگا جو ایک مسحور کن منظر پیش کرے گا۔

یورپ اور افریقا کے بیشتر ممالک میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ روس کے Taymyr Peninsula میں جزوی گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا جبکہ اسی ملک کے دوسرے کونے میں جزوی گرہن سورج غروب ہونے کے بعد ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا اور اس کا اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں