ہومتازہ ترینایران کا دعویٰ، جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک...

ایران کا دعویٰ، جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کشیدگی کے دوران ان کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے واشنگٹن کے اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں مبینہ طور پر 8 امریکی فوجی مراکز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو متاثرہ فوجی مراکز کے دورے کی اجازت دے تاکہ دنیا کے سامنے اصل صورتحال واضح ہو سکے۔ ان کے مطابق امریکی حکومت ہلاکتوں اور نقصانات کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے نہیں لا رہی۔

جنرل محبی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی حملوں میں امریکی فوج کے 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے ہیں، جن میں ایک ایف 15 جنگی طیارہ اور پی 8 بحری نگرانی کا طیارہ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کارروائیوں میں 17 جاسوسی اور آپریشنل ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تل ابیب دوبارہ جنگ میں شامل ہوا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم امریکی حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں کی جانب سے ایرانی دعوؤں کی آزادانہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں