کویت (لارڈ میڈیا) کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مبینہ شمولیت سے متعلق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کویت نے کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔
کویتی حکومت نے خطے میں اپنے غیرجانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں کویت کی شمولیت سے متعلق دعوے درست نہیں۔


