دمشق (لارڈ میڈیا): شام میں ایک مسافر بس اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔
شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد دونوں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


