تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے مؤقف کو منافقت قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایک طرف انسانی حقوق کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف ایران پر حملوں کی حمایت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حملوں کے دوران عام شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بقائی نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایران میں جنگی جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور امریکہ کی بمباری میں مارے گئے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ پالیسی، کایا کیلاس نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیان دیا تھا۔


