ہومتازہ ترینذخیرہ اندوزی سے گندم 4,850 روپے فی 40 کلو تک پہنچ گئی

ذخیرہ اندوزی سے گندم 4,850 روپے فی 40 کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ 4850 روپے فی 40 کلوگرام تک پہنچا دیے۔ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے اپنے کسانوں سے ربیع کی فصل کی گندم 3500 روپے فی 40 کلوگرام خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم نان اسٹیک ہولڈرز نے کالے دھن سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4700 سے 4850 روپے فی 40 کلو گرام کر دی۔ محکمہ خوراک ان ذخیرہ اندوزوں کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ متعلقہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہان سے ان کی ناکامی کی بازپرس کریں۔ 24 جولائی کو غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں نے 3500 روپے فی 40 کلوگرام کی سرکاری خریداری کی گندم اوپن مارکیٹ میں 1000 سے 1250 روپے اضافی پر فروخت کی۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں گندم کے نرخ 4700 سے 4850 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے اور مارکیٹ میں استحکام کے لئے صوبوں کو گندم دی جائے گی۔ کراچی، پورٹ قاسم، کورنگی میں قیمتیں 11650 سے 11700 روپے فی 100 کلوگرام، حیدر آباد کوٹری میں 11400 سے 11500 روپے فی 100 کلوگرام، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 4750 روپے فی 40 کلوگرام تک پہنچ چکی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں