ہومتازہ تریناقتصادی استحکام کے لیے سیکٹر بیسڈ اصلاحات جاری ہیں، احد چیمہ

اقتصادی استحکام کے لیے سیکٹر بیسڈ اصلاحات جاری ہیں، احد چیمہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی استحکام کے لئے ٹیرف پالیسی میں جامع اصلاحات کے ساتھ مختلف شعبوں کے لئے سیکٹر بیسڈ اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سام والڈاک سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون، ترقیاتی اقدامات اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احد چیمہ نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسیوں کے نفاذ میں ایف سی ڈی او کا تعاون قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ پرائسنگ فارمولے سے ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ایف بی آر اور مالیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیتے ہیں، اور بہتر منصوبہ بندی اور وسائل کے مؤثر استعمال سے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ سام والڈاک نے ٹیرف پالیسی، مختلف شعبوں کے لئے سیکٹر بیسڈ پالیسیوں، اور پاور و پیٹرولیم شعبے میں حکومت کی اصلاحات کو سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں