ہومتازہ ترینلاہور میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری رہی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

کراچی میں بھی گلشن اقبال، صدر، محمود آباد، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ لیاری، گلشن حدید، گڈاپ، گرو مندر، جمشید روڈ اور بلدیہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے کے الیکٹرک کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 9 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوگئے۔ ادارے نے بتایا کہ 26 جون سے 23 جولائی تک مجموعی طور پر 81 افراد جاں بحق اور 241 زخمی ہوئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں