بدھ, جولائی 30, 2025
ہومLatestملک میں قانون و آئین کی بالادستی نہیں، آواز اٹھانے والوں کو...

ملک میں قانون و آئین کی بالادستی نہیں، آواز اٹھانے والوں کو نااہل کیا جارہا، علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون و آئین کی بالادستی نہیں، آواز اٹھانے والوں کو نااہل کیا جارہا، پارٹی ہائی جیک کرنے کا کہنے والوں سے اپنی جماعت تو سنبھالی نہیں جاتی،پی ٹی آئی کی فکر ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے حکمرانوں کو فکر ہی نہیں انہیں صرف یہ پڑی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ آواز اٹھانے والوں کو نااہل کیا جا رہا ہے، پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو نااہل کر دیا گیا، اب یہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو نااہل کرنا چاہ رہے ہیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں جو جس کا دل چاہتا ہے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے پی ٹی آئی ہائی جیک کرنے کا کہہ رہے ہیں وہ آ کر پارٹی سنبھال لیں، ان سے اپنی پارٹی کو سنبھالی نہیں جاتی بس پی ٹی آئی کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی ، ان کے پاس 6لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ایک بندے کے پاس دس ، دس عہدے ہیں، اگر یہ پارٹی ہوتی تو ہر بندے کے پاس ایک ایک عہدہ ہوتا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!