ہومتازہ ترینکراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو خمی حالت میں گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو خمی حالت میں گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران پانچ ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن، بوٹ بیسن، شرافی گوٹھ اور قائدآباد کے علاقوں میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔

اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 8 میں اللہ والا کالج کے قریب مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سبیل زخمی ہوا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ بوٹ بیسن میں عبداللہ شاہ غازی پل کے قریب پولیس کی فائرنگ سے مانی نامی ڈاکو زخمی ہوا جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، جس کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی۔

شرافی گوٹھ کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے پاس اویس نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ قائدآباد میں شیر پاؤ کالونی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران وارث خان نامی ڈاکو زخمی ہوا۔

زخمی ملزمان کو عباسی شہید اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں