ہومتازہ ترینبارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے متحرک رہیں، صدر مملکت آصف...

بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے متحرک رہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو و امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور تمام مقامی انتظامیہ مکمل رابطے میں رہیں اور گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل، مشینری اور امدادی سامان پیشگی تعینات کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے سیاحوں اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام موسمی انتباہات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

صدر مملکت نے بارشوں سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو اور ایمرجنسی اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں