ہومتازہ ترینبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر تیسرے روز بھی احتجاج...

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر تیسرے روز بھی احتجاج جاری

نئی دہلی (لارڈ میڈیا) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر رہنما اس احتجاج میں شامل ہیں۔

احتجاجی ارکان نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ وہ وزیر تعلیم کے استعفے اور طلبا پرتشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی مودی حکومت کے لیے خطرہ بن چکی ہے جبکہ نئی دہلی میں نوجوانوں کا دھرنا جاری ہے۔ مودی حکومت پر مظاہرین کو ہراساں کرنے کے لیے غنڈوں کا استعمال کرنے کا الزام ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔

بالی ووڈ ستارے بھی جین ژی کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ سوناکشی سنہا نے عوام کو طلبا کے حق میں میدان میں آنے کی ترغیب دی ہے۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھی حکومت سے قیدیوں پر مظالم بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں