ہومتازہ ترینپاکستان سنگل ونڈو نے سرحد پار تجارت کیلئے پہلی بار موبائل ایپ...

پاکستان سنگل ونڈو نے سرحد پار تجارت کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے پہلی بار موبائل ایپ کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے درآمد و برآمد کنندگان اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تجارتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کر سکیں گے۔

اس ایپ کے ذریعے درآمدی اور برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم اپڈیٹس اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

پی ایس ڈبلیو کے مطابق صارفین کو مختلف سرٹیفکیٹس تک آن لائن رسائی، صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی درخواست کے آپشنز بھی فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ پیمنٹ سلپ آئی ڈی اور پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولت بھی شامل ہے۔

اس اقدام کا مقصد تجارت کے عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنانا ہے تاکہ درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور متعلقہ اداروں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں