واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی۔ امریکی ذرائع کے مطابق اضافی فوجی دستے، طبی عملہ اور اسلحہ بھی بھیجا جا رہا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف مضبوط فوجی آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز مشرق وسطیٰ پہنچ چکی ہیں اور فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق امریکی حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
مزید برآں، لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ امریکی اور برطانوی فوجی اڈوں پر موجود بمبار طیارے ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائیاں تیزی سے بڑھائی جا سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فوج کو ایران پر جہنم کے دروازے کھولنے کا حکم دیا ہے اور ایران کو بڑی قیمت ادا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکی بی ٹو بمبار طیارے ایرانی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ نہ بناتے تو ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔


