ہومتازہ ترینٹرمپ کی جانب سے ایران کو پاور پلانٹس اور پلوں کی تباہی...

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو پاور پلانٹس اور پلوں کی تباہی کی دھمکی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں بھرپور جواب دے گا اور تہران سمیت گردونواح میں موجود اہم تنصیبات کو تباہ کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، کیونکہ اس کا جوہری پروگرام خطے اور عالمی امن کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بطور صدر ایسے مشکل فیصلے کر رہے ہیں جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جاتی ہے، تاہم اگر امریکی مفادات یا عالمی بحری سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان بیانات کے بعد خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں