کندیاں (لارڈ میڈیا): حالیہ طوفانی بارشوں نے دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر طغیانی پیدا کردی ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے چشمہ و جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔
ارسا ذرائع کے مطابق، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 647 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر چشمہ بیراج کے تمام گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔


