ہومتازہ ترینچین کے خلائی عملے کا طویل مدتی خلائی تحقیق کے دوران ہنگامی...

چین کے خلائی عملے کا طویل مدتی خلائی تحقیق کے دوران ہنگامی فیصلوں اور جذباتی کیفیات کا جائزہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے پیر کے روز بتایا کہ چین کے شین ژو-23 خلائی اسٹیشن مشن کے عملے نے جذباتی کیفیت سے متعلق فیصلہ سازی کے جائزے اور ہنگامی صورتحال کے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں۔ یہ اقدامات اس وسیع تحقیق کا حصہ ہیں جس کا مقصد طویل مدتی خلائی سفر کے دوران انسانی رویوں اور نفسیاتی اثرات کا مطالعہ کرنا ہے۔

تین رکنی عملہ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون خلاباز بھی شامل ہیں جو تقریباً دو ماہ سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود ہے۔ عملے میں سے ایک رکن مدار میں ایک سال تک قیام کرے گا تاکہ چین کے پہلے خلائی انسانی تحقیقی پروگرام کو مکمل کیا جا سکے اور طویل مدتی خلائی مشنز کے دوران خلابازوں سے متعلق اعداد و شمار جمع کئے جا سکیں۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ہفتہ وار ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کے ارکان دماغی لہروں کی نگرانی کے لیے سینسرز اور ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس استعمال کر رہے ہیں۔

ادارے کے مطابق یہ ٹیسٹ خلائی اسٹیشن پر جاری 100 سے زائد سائنسی اور عملی نوعیت کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ خلائی طب کے شعبے کے علاوہ عملے نے خلائی اسٹیشن کے ایک لیبارٹری ماڈیول پر تابکاری حیاتیات کے تجربات کے لیے ایک آلہ اور بیرونی کیمرہ بھی نصب کیا ہے، جبکہ پیمائشی آلات سے متعلق کارگو ٹیسٹ بھی مکمل کیے گئے ہیں۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ توانائی ذخیرہ کرنے والی ایک نئی قسم کی بیٹری کا بھی مدار میں تجربہ کیا جائے گا، جس کے نتائج مستقبل میں خلائی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں