ہومتازہ ترینگوگل نے اینڈرائیڈ بیک اپ ڈیٹا کو اکاؤنٹ اسٹوریج میں شامل کرنے...

گوگل نے اینڈرائیڈ بیک اپ ڈیٹا کو اکاؤنٹ اسٹوریج میں شامل کرنے کا اعلان کردی

نیویارک (لارڈ میڈیا): گوگل نے اپنی کلاؤڈ بیک اپ پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب اینڈرائیڈ فونز کے بیک اپ ڈیٹا کو بھی گوگل اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ مانا جائے گا۔ اس تبدیلی کے حوالے سے صارفین کو ای میل کے ذریعے 45 دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔

گوگل نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اینڈرائیڈ بیک اپ اسٹوریج لمٹ سے زیادہ ہوا تو صارفین کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کو خالی کرنا ہوگا یا ماہانہ فیس ادا کرکے زیادہ اسٹوریج والے پلان کو لینا ہوگا۔ اس پالیسی کے تحت اینڈرائیڈ فون کی سسٹم سیٹنگز، ایپ ڈیٹا، ایس ایم ایس میسجز اور کال ہسٹری ڈیٹا کو گوگل اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ بنایا جائے گا۔

گوگل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اوسطاً 40 ایم بی اسٹوریج اس مقصد کے لیے استعمال ہوگی، جبکہ صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ خود تعین کر سکیں کہ کونسا ڈیٹا اور ایپس کے بیک اپ کو محفوظ کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں