ہومتازہ ترینراولپنڈی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ایک طالبہ کو راہ چلتے ہراساں کرنے کے الزام میں ملوث ملزم عاقب کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق طالبہ کی والدہ نے شکایت درج کرائی کہ ان کی بیٹی کو عاقب نامی شخص نے نازیبا حرکات اور جملے کس کر ہراساں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار نے مزید کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں اور ملزم کو سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں