لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکیل کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل کراچی کی ایک عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے جیل ملاقات کی درخواست پر سماعت کی جائے۔
عدالت نے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے متفرق درخواست پر فریقین سے 22 جولائی تک دلائل طلب کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔


