ہومتازہ ترینایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے کی مذمت، روس

ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے کی مذمت، روس

ماسکو (لارڈ میڈیا) روسی وزارت خارجہ نے ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو فوجی اہداف بنانا عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے کہا کہ وہ اس واقعے کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے۔ زخارووا نے خبردار کیا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر خونریزی کا جواز پیدا کرنا پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران سمیت تمام غیر جوہری ممالک کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور ان کے پر امن جوہری پروگرام کو بیرونی دباؤ کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں