ہومتازہ ترینکراچی میں جدید فریٹ اور کنٹینر پارک کا تعمیراتی کام تیزی سے...

کراچی میں جدید فریٹ اور کنٹینر پارک کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری

کراچی (لارڈ میڈیا) پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے، جس کا مقصد جدید کارگو نقل و حمل نظام کا قیام ہے۔ یہ منصوبہ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) سندھ، انجینئر الطاف قادر باجوہ نے کہا ہے کہ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے 2.46 ارب روپے کا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے۔ اس منصوبے کے تحت پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو ملانے کے لیے 1.5 کلومیٹر ریلوے لنک تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انجینئر الطاف قادر باجوہ نے مزید بتایا کہ پپری میں ریلوے فریٹ کنٹینر اور ملٹی لاجسٹکس پارک قائم کیا جا رہا ہے۔ منصوبے میں ویئر ہاؤس، کنٹینر اسٹوریج، وہیکل پارکنگ اور انتظامی بلاکس شامل ہوں گے، جبکہ 37,700 مربع میٹر ہارڈ اسٹینڈنگ ایریا میں بیک وقت 260 کنٹینرز اور ٹرکوں کی گنجائش ہوگی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق اپ کنٹری سے آنے والے ٹریلرز کو پپری لاجسٹکس پارک منتقل کر کے کارگو ریل کے ذریعے بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ اس منصوبے سے کراچی میں داخل ہونے والے 250 سے 500 ٹریلرز کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی اور بندرگاہی رابطوں اور لاجسٹکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں