ہومتازہ ترینعسکری برتری کے بعد ہی امریکا سے جنگ ختم ہوگی، عباس عراقچی

عسکری برتری کے بعد ہی امریکا سے جنگ ختم ہوگی، عباس عراقچی

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جنگ اُسی وقت ختم کرے گا جب اسے میدانِ جنگ میں برتری حاصل ہوگی۔ انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا صحیح وقت وہی ہوتا ہے جب عسکری محاذ پر کامیابی حاصل کی جا چکی ہو۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کو مسلسل یہ جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ آیا جنگ جاری رکھنے سے مزید فوائد حاصل ہوں گے یا انسانی جانوں اور قومی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔ ان کے مطابق عوام کی جانوں اور ملک کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، اور فیصلے مکمل حساب و کتاب کی بنیاد پر ہونے چاہیئں۔

انہوں نے ترک میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 12 روزہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی، لیکن ایران کی یورینیم افزودگی کسی صورت فروخت نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایران مضبوط ہوا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ کا آغاز اور ایرانی طاقت کا غلط اندازہ لگانا ایک غلطی تھی۔ ایران کبھی امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرا، اور اسرائیل کا خیال تھا کہ مختصر حملے کر کے سب کچھ تباہ کر دے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے ایران کے اندر سے معلومات افشا ہونے کے باعث ممکن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کی منظوری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دی اور سفارتکاری کو آزمانے کیلئے مذاکرات میں شامل ہوئے۔ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر طویل مشاورت جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں