سوات: سوات پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں ہلاک دہشت گردوں میں ولیج ڈیفنس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں ،اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے اور آئی ای ڈی حملوں اور بھتہ خوری مقدمات میں مطلوب تھے۔آر پی او مالاکنڈ شیر اکبر خان نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں،سی ٹی ڈی کی کارروائی سوات اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے آپریشنل ونگز پر کاری ضرب ہے۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی کی اور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دیر پا قیام امن کیلئے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔