ہومتازہ ترینچین میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران شہری ہوابازی کے شعبے...

چین میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران شہری ہوابازی کے شعبے میں مستحکم ترقی ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شہری ہوابازی کے شعبے نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم ترقی برقرار رکھی جبکہ مجموعی نقل و حمل کا حجم گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد بڑھ کر 83.37 ارب ٹن-کلومیٹر تک پہنچ گیا۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے مطابق جنوری سے جون کے دوران اس شعبے نے 38 کروڑ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زائد ہے۔ اسی عرصے میں کارگو اور ڈاک کی ترسیل کا حجم 6 فیصد اضافے کے ساتھ 50 لاکھ 73 ہزار ٹن تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی نقل و حمل میں مضبوط توسیع پہلی ششماہی کی کارکردگی کا نمایاں پہلو رہی۔ اس عرصے کے دوران چین نے 7 نئے بین الاقوامی مسافر اور 19 نئے بین الاقوامی کارگو مقامات کو اپنی فضائی پروازوں کے نیٹ ورک میں شامل کیا۔

ایشیا-یورپ فضائی مارکیٹ میں چینی ایئرلائنز کی جانب سے منتقل کئے جانے والے مسافروں اور کارگو، دونوں کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سے زائداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خاص طور پر وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور لاطینی امریکہ کے لئے مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 79.8 فیصد، 42.3 فیصد اور 78.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران شعبے کی آپریشنل کارکردگی میں بھی مسلسل بہتری دیکھی گئی، جبکہ پہلی ششماہی میں پروازوں کی بروقت روانگی اور آمد کی شرح 93.5 فیصد رہی۔

گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سفری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ حالیہ دنوں میں چین میں روزانہ پروازوں کی اوسط تعداد دوبارہ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یومیہ فضائی مسافروں کی تعداد بھی 20 لاکھ سے زائد پر مستحکم ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں