لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی کی قیمت پر تنازع جاری ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں نان اور روٹی کی نئی قیمت کا اعلان ہوگا۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی 35 روپے کی جائے، بصورت دیگر تندور بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ابھی تک روٹی نان کی نئی قیمت طے نہیں کی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کی قیمت پر روٹی فروخت نہ کرنے دی تو وہ تندور بند کردیں گے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور 20 روپے والی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


