اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 5 اگست کو ایک جلسے کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے مشاورت کے بعد ملک گیر احتجاج کے بجائے ایک دن کے جلسے کی حمایت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر سمیت اکثر ارکان نے ملک گیر تحریک کی بجائے ایک مقام پر جلسہ کرنے کی رائے دی۔ ارکان کا کہنا تھا کہ احتجاج یا بانی کی ممکنہ گرفتاری کو جلسے تک محدود رکھا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ مناسب اقدامات کرسکیں۔


