کراچی (لارڈ میڈیا) : متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خود کو ٹھرکی قرار دے کر حیران کن انکشاف کیا ہے۔ میزبان فریحہ فرخ کے سوال پر، مفتی قوی نے کہا کہ وہ خود کو ٹھرکی سمجھتے ہیں اور یہ بات ہزار بار مانتے ہیں۔
مفتی عبدالقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، اور لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے، جسے وہ ‘ٹھرک’ قرار دیتے ہیں۔
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض افراد نے فریحہ فرخ کو ایسے مہمان کو پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے کہا کہ چلو انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر اعتراف تو کیا۔


