آکلینڈ (لارڈ میڈیا): امریکا کی میجر لیگ کرکٹ 2026 کے ایلیمینیٹر میں واشنگٹن فریڈم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔ ایم آئی نیویارک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز بنائے، جس میں نکولس پوران کی 31 گیندوں پر شاندار سنچری اور کیرون پولارڈ کی جارحانہ اننگز شامل تھی۔
واشنگٹن فریڈم کے آغاز میں مشکلات آئیں لیکن آندریس گوس اور اسٹیو اسمتھ نے تیسری وکٹ کے لیے 241 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ دونوں نے 40 گیندوں پر سنچریاں مکمل کیں اور گوس ایم ایل سی میں سنچری بنانے والے پہلے امریکی بلے باز بن گئے۔
گوس نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ واشنگٹن نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 8 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا اور ایلیمینیٹر 2 میں سان فرانسسکو یونی کارنز سے مقابلے کی تیاری کی۔


