ہومتازہ ترینچین طلب و رسد میں تبدیلی کے مطابق ہیلیم کی برآمدات پر...

چین طلب و رسد میں تبدیلی کے مطابق ہیلیم کی برآمدات پر عائد پابندی میں ردوبدل کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا کہ ملک اندرون ملک اور عالمی سطح پر ہیلیم کی طلب و رسد میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے برآمدات پر عائد پابندی میں مناسب وقت پر ردوبدل کرے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین ہیلیم کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے اور ملکی ضروریات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے ہیلیم کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی گزشتہ جمعہ سے نافذ العمل ہوئی اور اسے چین کے غیر ملکی تجارت کے قانون اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد کے مطابق نافذ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں