اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ شنگھائی میں ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کی بانی رکنیت حاصل کر لی ہے اور اسحاق ڈار اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دورۂ چین کے دوران اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت بھی ہوگی۔


