ہومتازہ ترینماڈل ہما سلیم کا کرکٹر پر ہراسانی کا الزام

ماڈل ہما سلیم کا کرکٹر پر ہراسانی کا الزام

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ہما سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ شخص کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ماڈل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے کی مزید تفصیلات اور شواہد پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور تاحال ان الزامات پر کسی کرکٹر یا ان کے نمائندے کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں