ہومتازہ ترینامریکا کا چین پر ایران کو فوجی ساز و سامان فراہمی کا...

امریکا کا چین پر ایران کو فوجی ساز و سامان فراہمی کا الزام عائد

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکا نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی اور جوہری استعمال کے ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا کہ چین ان کی فراہمی روکنے کے لئے کافی اقدامات نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور حوثیوں کو سیٹلائٹ امیجری بھی فراہم کی جارہی ہے۔ چین نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی برآمدات پر سخت کنٹرول رکھتا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملوں نے دنیا کو خطرناک موڑ پر کھڑا کردیا ہے اور امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نئے تنازعات اور بدامنی پیدا کرنا بند کرنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں