ہومتازہ ترینگوگل نے Pixel 11 کی پہلی جھلک جاری کر دی

گوگل نے Pixel 11 کی پہلی جھلک جاری کر دی

نیویارک (لارڈ میڈیا): گوگل نے اپنی نئی Pixel 11 اسمارٹ فون سیریز کی باضابطہ لانچنگ سے قبل پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے مداحوں کی بے صبری مزید بڑھا دی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ Pixel 11 سیریز کو 12 اگست کو نیویارک میں ہونے والے خصوصی ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اسی روز پری آرڈرز کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

گوگل نے اپنے آن لائن اسٹور کے ہوم پیج پر ایک مختصر ٹیزر ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں پہلی بار آنے والے نئے فیچر Pixel Glow کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق Pixel Glow دراصل ایک گول شکل کی ایل ای ڈی لائٹ ہوگی، جو مختلف رنگوں میں روشن ہو سکے گی۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد نوٹیفکیشنز کو زیادہ نمایاں انداز میں ظاہر کرنا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صارفین مختلف ایپس کے لیے مختلف رنگ بھی منتخب کر سکیں گے۔ البتہ گوگل نے ابھی اس حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ پہلا موقع بھی ہے جب گوگل نے باضابطہ طور پر Pixel 11 کے نام کی تصدیق کی ہے، کیونکہ اس سے قبل کمپنی نے اس کا نام سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیا تھا۔

گوگل کے مطابق 12 اگست کو ہونے والے لانچ ایونٹ کے فوراً بعد Pixel 11 سیریز کی پری آرڈر بکنگ شروع کر دی جائے گی۔ کمپنی نے امریکی صارفین کے لیے ایک خصوصی پیشکش بھی متعارف کرائی ہے۔ اگر صارفین 7 اگست رات 11 بج کر 59 منٹ (پیسیفک ٹائم) سے پہلے گوگل اسٹور پر اپنا ای میل رجسٹر کرائیں گے تو انہیں 12 اگست کو ایک خصوصی پرومو کوڈ بھیجا جائے گا، جس کے ذریعے وہ 27 اگست تک Pixel 11 ڈیوائسز کی خریداری پر خصوصی رعایت یا آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق Pixel 11 سیریز میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کئی نئے فیچرز، بہتر کیمرا سسٹم اور جدید سافٹ ویئر تجربہ متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جن کی مکمل تفصیلات لانچ ایونٹ کے دوران سامنے آئیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں