فتح جنگ (لارڈ میڈیا): فتح جنگ کے محلہ المرتضیٰ، سٹی چوکی کی حدود سے 15 سالہ عائشہ لاپتہ ہوگئی۔ اہلخانہ کے مطابق عائشہ 15 جولائی کو مغرب کے وقت کزن کے گھر سے واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوئی۔
اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ لاپتہ بچی کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایچ او مجاہد کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ بچی کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔ اہلخانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عائشہ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر پولیس کو فراہم کی جائیں۔


