مکہ مکرمہ (لارڈ میڈیا): کل بدھ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، جس سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق، یہ واقعہ دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر پیش آئے گا جب سورج 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا۔
اس دوران سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجائے گا، جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ نہیں دکھائی دے گا۔
یہ موقع مسلمانوں کو قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ واقعہ دن کے 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر ہوگا۔
پرانے وقتوں میں اسی طرح سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے پر قبلے کے رخ کا تعین کیا جاتا تھا۔


