ہومتازہ ترینروم میں اسرائیل لبنان مذاکرات، امریکی ثالثی میں بات چیت

روم میں اسرائیل لبنان مذاکرات، امریکی ثالثی میں بات چیت

روم (لارڈ میڈیا): اٹلی کے دارالحکومت روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسرائیلی اور لبنانی وفود امریکی سفارت خانے میں جمع ہوئے ہیں جہاں ان مذاکرات کا بنیادی مقصد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا سے متعلق معاہدے پر پیش رفت کرنا ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق مذاکرات منگل اور بدھ کو جاری رہیں گے، جہاں امریکی ثالثی میں دونوں فریق فریم ورک معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

حالیہ اسرائیل اور حزب اللہ کشیدگی کے بعد امریکہ نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ سرحدی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے اور فریقین کے درمیان طویل المدتی استحکام کی راہ ہموار ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں