ہومتازہ ترینبنگلادیش میں سیلاب سے ہلاکتیں 54 تک پہنچ گئیں

بنگلادیش میں سیلاب سے ہلاکتیں 54 تک پہنچ گئیں

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا) بنگلادیش میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارتِ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق 11 اضلاع میں صورتحال شدید خراب ہے، جبکہ چٹاگانگ شہر بھی زیر آب آ گیا ہے۔ دس لاکھ افراد بے یارو مدد گار امداد کے منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں کاکس بازار میں رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ چٹاگانگ میں 13، بندربن میں 6، رنگاماٹی میں 3 اور مولوی بازار میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

بنگلادیش نے 59 تحصیلوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اور سیلاب سے 333 یونین کونسلیں متاثر ہوئی ہیں۔ متاثرین کی امداد کے لیے 1100 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں، جہاں 38 ہزار 442 افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں