ہومانٹرنیشنلعمرہ ویزوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین خواتین...

عمرہ ویزوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین خواتین آف لوڈ

کراچی (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزوں کے ذریعے سعودی عرب جانے والی تین خواتین کو مشکوک سفری معلومات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خواتین کی شناخت مسکان، نسرین ندیم اور سویرا کے ناموں سے ہوئی۔ یہ خواتین پاکستانی پاسپورٹس پر سفر کر رہی تھیں اور دوران امیگریشن کلیئرنس انہیں مزید جانچ پڑتال کے لیے روک لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں مسکان نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور کراچی کے ایک اسپا اینڈ مساج سینٹر میں کام کرتی تھی۔ مسکان نے اعتراف کیا کہ اسے پہلے بھی جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سویرا کے موبائل فون سے غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ اس نے بتایا کہ وہ آن لائن کسٹمر سروس کے ذریعے خواتین کو گاہکوں سے ملوانے کا کام کرتی تھی۔

نسرین ندیم کے موبائل فون سے سعودی عرب میں موجود افراد سے مشکوک واٹس ایپ چیٹس بھی برآمد ہوئیں، جن میں لڑکیاں بھجوانے اور حوالہ/ہنڈی کے لین دین کا ذکر تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق عمرہ ویزوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی منظم نیٹ ورک کے شواہد ملے ہیں۔ تینوں خواتین کو آف لوڈ کر کے مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں