ہومپاکستانپنجاب بار کونسل نے 125 وکلا کے لائسنس معطل کر دیے

پنجاب بار کونسل نے 125 وکلا کے لائسنس معطل کر دیے

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب بار کونسل نے مشکوک قانون کی ڈگریوں کے مسئلے پر پنجاب بھر کے 125 وکلا کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔ انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پنجاب بار کونسل فخر حیات اعوان نے کہا ہے کہ مذکورہ وکلا کو آئندہ سماعت پر اپنی اصل ایل ایل بی ڈگری اور تصدیق کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فخر حیات اعوان کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے موصول ہونے والی فہرست میں تقریباً 1200 وکلا کی قانون کی ڈگریوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد پنجاب بار کونسل نے یونیورسٹی کے سرکلر کی روشنی میں جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

چیئرمین پنجاب بار کونسل نے واضح کیا کہ جعلی یا مشکوک اسناد رکھنے والے وکلا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں