لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک والد نے اپنی کمسن بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق، علاقہ مکینوں نے بچی کی چیخوں کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد قربان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 11 سالہ فاطمہ گھر میں کام کرتی ہے اور وہاں کی مالک نے چوری کی شکایت کی تھی، جس پر بچی کے والد نے اسی گھر میں جاکر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


