غزہ (لارڈ میڈیا): اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے نزدیک ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جبکہ خان یونس میں فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی املاک پر حملے کیے، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ صیہونی فورسز نے تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔


