ہومتازہ ترینٹیلر سوئفٹ نے شادی کی تقریبات پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے، ممدانی

ٹیلر سوئفٹ نے شادی کی تقریبات پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے، ممدانی

نیویارک (لارڈ میڈیا) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی کی تقریبات کے سیکیورٹی اور پرمٹ اخراجات خود ادا کیے ہیں۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی شادی کے لیے سوئفٹ نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔

میئر ظہران ممدانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ ادائیگی تقریب کے پرمٹ اور پولیس کی اضافی خدمات کے لیے کی گئی تھی، اس طرح شہر پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑا۔

یہ ہائی پروفائل شادی نہایت سخت سیکیورٹی میں منعقد ہوئی، جس میں اطراف کی سڑکیں بند کی گئیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

ٹیلر سوئفٹ نے این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی سے شادی کی، جس میں محدود مہمانوں کے علاوہ ایک بڑی استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی، جہاں تقریباً ایک ہزار مہمان شریک ہوئے۔

سیکیورٹی اخراجات کی تصدیق کے باوجود شادی کی مجموعی لاگت سامنے نہیں آئی، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق تقریب پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک خرچ ہونے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں