ہومانٹرنیشنلعالمی ادارہ صحت: 92 فیصد آبادی کینسر سے متاثر ہوسکتی ہے

عالمی ادارہ صحت: 92 فیصد آبادی کینسر سے متاثر ہوسکتی ہے

جنیوا (لارڈ میڈیا) عالمی ادارہ صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی 92 فیصد آبادی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر کینسر سے متاثر ہوسکتی ہے جبکہ ہر پانچ میں سے ایک شخص براہ راست اس مرض کا شکار ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ 2 کروڑ 6 لاکھ نئے کینسر کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1 کروڑ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2050 تک کینسر کیسز 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں ہر سال 8 سے 10 ہزار بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں جبکہ 30 ہزار سے زائد خواتین چھاتی کے کینسر کا سامنا کرتی ہیں جس میں سے 15 ہزار جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

کم آمدنی والے ممالک میں کینسر کا علاج اور سہولیات محدود ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں خاندان مالی اور ذہنی تباہی سے دوچار ہیں۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران عالمی صحت کے نظام کو مفلوج کر سکتا ہے۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کینسر کی تشخیص میں تاخیر، علاج میں مشکلات اور صحت کے نظام کی کمزوری کی وجہ سے اموات کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، اور 2050 تک نئے کیسز کی تعداد 35 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبادی میں اضافہ، عمر رسیدگی، ماحولیاتی آلودگی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی جیسے عوامل کینسر کے خطرات کو بڑھا رہے ہیں۔ رپورٹ میں علاج اور سہولیات میں عالمی عدم مساوات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں