بیروت (لارڈ میڈیا): لبنان نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ لبنان نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ یہ مذاکرات اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوں گے۔ لبنانی وفد میں فوجی نمائندے شامل نہیں ہوں گے۔ لبنان نے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے قبل جنوبی لبنان کے طے شدہ پائلٹ زونز سے اسرائیلی افواج کا انخلا ضروری ہے۔
امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان کے مخصوص پائلٹ زونز سے واپس جانا ہے، جس کے بعد لبنانی فوج ان علاقوں میں تعینات ہوگی۔
اسی سلسلے میں امریکی فوجی وفد نے بیروت کا دورہ کیا اور لبنانی فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرکے ان پائلٹ زونز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔


