ہومتازہ ترینچینی وزیراعظم کے عوامی جمہوریہ کوریا کی کابینہ کے وزیراعظم سے مذاکرات،...

چینی وزیراعظم کے عوامی جمہوریہ کوریا کی کابینہ کے وزیراعظم سے مذاکرات، تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی کابینہ کے وزیراعظم پاک تھائے سونگ سے مذاکرات کئے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور ڈی پی آر کے مشترکہ مستقبل اور باہمی تعاون کے رشتے میں بندھے ہوئے قریبی ہمسایہ ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی حکومت کی مستقل اور غیر متزلزل پالیسی رہی ہے کہ چین اور ڈی پی آر کے کے تعلقات کو برقرار رکھا جائے، انہیں مضبوط بنایا جائے اور مزید فروغ دیا جائے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین ڈی پی آر کے کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، چین۔ڈی پی آر کے کی دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے کی روح کو برقرار رکھنے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین ڈی پی آر کے کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے، اقتصادی و تجارتی روابط کو بتدریج وسعت دینے، باہمی رابطوں کو فروغ دینے، صحت اور تعلیم سمیت عوامی فلاح کے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے روایتی چین۔ڈی پی آر کے دوستی کو آگے بڑھانے اور عوامی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

لی نے کہا کہ عالمی صورتحال میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اس لئے چین اور ڈی پی آر کے جو دونوں سوشلسٹ ممالک ہیں، انہیں سٹریٹجک ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی انصاف اور مساوات کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔

پاک تھائے سونگ نے کہا کہ ڈی پی آر کے چین کے بنیادی قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

پاک تھائے سونگ نے کہا کہ چین۔ڈی پی آر کے دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے پر دستخط کی 65ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ڈی پی آر کے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور سٹریٹجک رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، معیشت و تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، عوامی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دینے اور سوشلزم کے نصب العین کی مشترکہ ترقی کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں