واشنگٹن (لارڈ میڈیا): پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات 9 اور 10 جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جہاں دونوں فریقوں نے اختلافی امور کو حل کرنے اور مشترکہ نکات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پیش رفت کی۔
سیکرٹری تجارت جواد پال نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔


