ہومUncategorizedایران نے قتل کی کوشش کی تو ہزاروں میزائل داغے جائیں گے،...

ایران نے قتل کی کوشش کی تو ہزاروں میزائل داغے جائیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت فوجی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر حملے کی کوشش کی گئی تو ایران پر ہزاروں میزائل داغنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر پیغام میں خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو ایک ہزار میزائل تیار ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنائیں گے، اور اس کے بعد مزید ہزاروں میزائل بھی فائر کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو مکمل تباہی کی دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام احکامات پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اور امریکی فوج ایران کے تمام علاقوں کو ملیا میٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایران کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور اگر قتل کر دیے گئے تو امید ہے کہ انہیں یاد رکھا جائے گا۔

ٹرمپ کے اس بیان نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچا دی ہے کیونکہ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی نازک ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی فوج ہر صورت الرٹ ہے اور کسی بھی ایسی کوشش کا جواب انتہائی ہولناک فوجی کارروائی کے ذریعے دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں