ہومUncategorizedطوفان باوی کی تباہی، جاپان شدیدمتاثر، تائیوان میں نقل مکانی

طوفان باوی کی تباہی، جاپان شدیدمتاثر، تائیوان میں نقل مکانی

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ‘باوی’ نے جنوبی جزائر کو شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث زندگی کے معمولات متاثر ہوئے۔ طوفان کے چلتے جاپان کے اوکیناوا صوبے کے ساکیشیما جزائر میں شدید بارش اور تیز آندھی نے معمولات زندگی کو متاثر کیا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار 144 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہوا کے جھکڑ 198 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ بندرگاہ میں کھڑی کشتیاں طاقتور لہروں کے باعث ہلتی رہیں۔

خراب موسم کی وجہ سے ایشی گاکی آنے اور جانے والی تمام پروازیں اور فیری سروس معطل کر دی گئی ہیں۔ ایئر لائنز نے 345 پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ اوکیناوا میں 24 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

تائیوان میں حکومت نے طوفان کے پیش نظر زیادہ تر پہاڑی علاقوں سے 14 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفان براہ راست تائیوان سے نہیں ٹکرائے گا، لیکن بارش کی پیش گوئی کے باعث حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تائیوان میں خراب موسم کے باعث 920 بین الاقوامی اور تمام 280 اندرونِ ملک پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں