ہومتازہ ترینترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا نیٹو ممالک سے اتحاد اور...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا نیٹو ممالک سے اتحاد اور تعاون بڑھانے کا مطالبہ

انقرہ (لارڈ میڈیا): ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد کے تمام رکن ممالک کو باہمی یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اتحاد ہی اجتماعی سلامتی کی بنیاد ہے۔ اردوان نے نیٹو اتحادیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں ہر ایسے اختلاف سے بچنا ہوگا جو نیٹو کے اندر تقسیم یا کمزوری پیدا کرے۔

ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ انقرہ میں ہونے والا نیٹو اجلاس عالمی امن، استحکام اور رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اجلاس کے دوسرے روز صدر اردوان اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس میں نیٹو کو درپیش خطرات، عالمی سلامتی، یوکرین کی صورتحال اور مستقبل کی دفاعی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ترک ایوانِ صدر کے مطابق صدر اردوان اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات پر گفتگو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ 1952 سے نیٹو کا رکن ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے اتحاد کا ایک اہم حصہ چلا آ رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں